
دلیپ کمار کی چھوٹی بہن سعیدہ خان انتقال کر گئیں
یہ دو سال پہلے کی بات ہے جب دنیا لیجنڈری اداکار دلیپ کمار سے محروم ہوگئی۔ اب آنجہانی اداکار کی چھوٹی بہن سعیدہ خان کا انتقال ہو گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق سعیدہ خان طویل علالت میں مبتلا تھیں، ان کے خاندان کے ایک قریبی فرد نے کہا ہے کہ ان کی طبیعت کچھ عرصے سے ٹھیک نہیں تھی۔ وہ ایک مہربان اور ہمدرد روح کے طور پر جانی جاتی تھیں۔
سعیدہ کے لیے ایک تعزیتی اجلاس 26 ستمبر کو ممبئی کے باندرہ کے محبوب اسٹوڈیو میں منعقد ہوگا۔
خیال رہے کہ سعیدہ کی شادی معروف پروڈیوسر محبوب خان کے بیٹے اقبال خان سے ہوئی تھی، ان کے شوہر اقبال خان کا 2018 میں انتقال ہو گیا تھا۔ اقبال خان باندرہ کے مشہور محبوب اسٹوڈیو کے ٹرسٹی تھے۔ اس کی بنیاد ان کے والد محبوب خان نے 1954 میں رکھی تھی۔
2018 میں سعیدہ کے شوہر اقبال کی موت کے بعد، ان کی دیکھ بھال ان کی بیٹی الہام اور بیٹے ثاقب نے کی۔ الہام مصنف ہیں جبکہ ثاقب پروڈیوسر ہیں۔
علاوہ ازیں دلیپ کمار طویل علالت کے بعد 7 جولائی 2021 کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں انتقال کر گئے تھے وہ خصیوں کے کینسر اور فوففس کے بہاؤ کے علاوہ عمر سے متعلق کئی مسائل میں مبتلا تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News