جسٹن بیبر
کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی پاکستانی برانڈ کے کپڑوں میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شادی کی 5 ویں سالگرہ کے موقع پر جسٹن بیبر نے اپنے منفرد اسٹائل سے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کی ٹوکیو سے کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، ان تصاویر میں گلوکار کو پر سکون ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں صارفین نے فوراً نوٹ کر لیا کہ گلوکار جسٹن بیبر نے پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کی نئی کلیکشن کی گلابی رنگ کی کڑھائی والی شرٹ پہنی ہے۔
یاد رہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستانی فیشن انڈسٹری عالمی سطح پر اپنی خاص شناخت بنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ جسٹن بیبر سے پہلے بھی کئی معروف شوبز شخصیات نے اہم تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کا انتخاب کرتے نظر آئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
