آغا علی نے اپنے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو ظاہر کر کے سب کو حیران کردیا
آغا علی کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بہت ہی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔ اپنے شوبز کیریئر میں انہوں نے ملک کی تقریباً تمام ٹاپ اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔
آغا علی کو اگر ملٹی ٹیلنٹڈ کہا جائے تو بے جانہ ہوگا وہ بہترین اداکار کے ہونے کے ساتھ ایک خوبصورت آواز بھی رکھتے ہیں اور بہت ہی سر میں گاتے ہیں ناظرین نے انہیں کئی بار اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے سنا ہوگا۔ انہوں نے ہی ڈرامہ سیریل جدائیاں کا آفیشل گانا بھی گیا تھا۔

تاہم آغا علی نے حال ہی میں اپنے اندر چھپے ہوئے ایک ایسے ٹیلنٹ کو ظاہر کیا ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔ آغا علی کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان مدعوکیا گیا جہاں انہوں نے مختلف لوگوں کی نقل اتارنے کے اپنے اس فن سے سب کو آگاہ کیا۔
انہوں نے شو میں علی ظفر کی ہوبہو نقل اتار کر سب کو حیرت زدہ کردیا کہیں سے بھی یہ محسوس نہیں ہورہاتھا کہ یہ آغا علی ہیں بلکہ انہوں نے صرف علی ظفر کی آواز اور انداز میں بات کی بلکہ انہی کی آواز میں گانا بھی سنایا۔

آغا نے کہا کہ اگر وہ آنکھیں بند کر لیں تو وہ خود پہچان نہیں سکتے کہ یہ ان کی ہے یا علی کی آواز ہے کیونکہ ان کی نقل علی ظفر کی اصل آواز کے بہت قریب تر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
