
جویریہ سعود بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے حق میں بول پڑیں
پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ سعود بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی ڈانسر کی ایک گردشی ویڈیو شیئر کی، جس میں راکھی ساونت عمرے کی ادائیگی کے بعد ایک ایوارڈ فنکشن میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے عبایہ پہنا ہوا ہے اور وہ میڈیا نمائندوں کو خبردار کر رہی ہیں کہ میں اللہ کے گھر سے واپس آئی ہوں، تمام آدمی مجھ سے دور رہیں میں پاک ہوں۔
راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ عبایہ پہننے کے بعد کوئی مجھے بالی ووڈ میں پوچھے گا نہیں لیکن جب تک خدا کا ہاتھ میرے سر پر ہے میرا رزق مجھے ایسے بھی مل جائے گا۔
راکھی ساونت کی اس وائرل ویڈیو کو جویریہ سعود نے شیئر کیا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور سوشل میڈیا صارفین کو بھی ان کی چھوٹی چھوٹی کوششوں کی تعریف کرنے کی تلقین کی۔
جویریہ سعود نے لکھا کہ دنیا میں زیادہ تر لوگ ہمیشہ دوسروں کی غلطیاں ہی دیکھتے ہیں، اگر آپ بھی یہ دیکھتے ہیں، تو آئیے ایک ایسا ذریعہ بنیں جس سے دوسروں کو ایک بہتر انسان بننے کا موقع ملے۔
انہوں نے لکھا کہ حقیقی اور روحانی تعلق وہ نہیں ہے جو آپ کو وہ بنائے جو آپ بننا چاہتے ہیں بلکہ یہ آپ کو وہ بناتا ہے جو آپ ہیں۔ کم از کم وہ کوشش کر رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News