Advertisement
Advertisement
Advertisement

ندا ممتاز نے ڈرامے میں اداکاری کرنے اور فلموں میں ناکامی کی وجہ بتادی

Now Reading:

ندا ممتاز نے ڈرامے میں اداکاری کرنے اور فلموں میں ناکامی کی وجہ بتادی
ندا ممتاز

ندا ممتاز نے ڈرامے میں اداکاری کرنے اور فلموں میں ناکامی کی وجہ بتادی

ندا ممتاز ایک انتہائی باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنی اداکاری کے کیریئر کا آغاز بہت چھوٹی عمر میں کیا۔ واضح رہے کہ ندا نے سب سے پہلے پی ٹی وی کے لانگ پلے میں کام کیا اور اپنی بہترین اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا۔

ندا ممتاز مشہور پاکستانی فلمی اداکارہ سلمیٰ ممتاز کی بیٹی ہیں جبکہ صدف کنول ان کی بھانجی ہے۔ ندا کے قابل ذکر پی ٹی وی سیریلز میں زخم اور دین شامل ہیں۔ ان کے حالیہ ہٹ سیریلز میں دیپ جلے، دیوانگی، الف، راز الفت، خوب سیرت، دھوکہ دہی اور بدعت شامل ہیں۔ انہوں نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا تاکہ بچوں کی بہتر تربیت کی سکیں تاہم چند سال قبل ہی انہوں نے ایک بار پھر شوبز کا رخ کیا ہے اور شائقین کو اپنی عمدہ اداکاری سے محظوظ کر رہی ہیں اور ان کے چاہنے والے  ڈراموں میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کررہے ہیں۔

ندا ممتاز کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں ندا نے شوبز انڈسٹری میں اپنی اچانک آمد کے بارے میں بات کی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’شروع میں میری والدہ میرے شوبز میں آنے سے ہچکچاتی تھیں، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں وحید مراد اور محمد علی جیسے ستاروں کو دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں کیونکہ میرے فلمی پس منظر کی وجہ سے وہ بہترین لوگ تھے، تاہم ،میں نے کبھی شوبز انڈسٹری میں آنے کا نہیں سوچا تھا۔ میں بہت چھوٹی تھی تو میری امی کسی کام سے پی ٹی وی لاہور گئی تھی تو میں ان کے ساتھ تھی تو وہاں پر معروف نام نثار صاحب نے مجھے دیکھا۔ تو انہوں نے مجھے دیکھ کر کہاکہ یہ لڑکی کام کیوں نہیں کر رہی؟’، اور پروڈیوسرز سے کہا کہ اس کا آڈیشن لو اور اس سے لانگ پلے کرواؤ، یہ بات سنتے ہیں اسٹوڈیو میں ایک واویلا مچ گیا، اور میں نے اس ڈرامے میں مرکزی کردار کے طور پر پی ٹی وی کا ایک لانگ پلے کیا۔

Advertisement

 اس وقت یہ ایک بہت بڑی بات تھی کیونکہ بہت سے لوگوں کو کام حاصل کرنے کے لیے بڑی محنت کرنی پڑتی تھی اور مجھے آسانی سے کام مل گیا تھا وہ بھی فردوس جمال جیسی مرکزی اداکار کے ساتھ۔۔ اس وقت میں اداکاری کے میدان میں بلکل نئی تھی اور اس بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی لیکن پھر بھی میں نے یہ کام کیا، پھر اس کے چند سال بعد میں نے فلموں میں کام کرنا شروع کیا لیکن مجھے فلموں میں کامیابی نہ مل سکی کیونکہ مجھے رقص نہیں آتا تھا، اور میں فلمی ہیروئین کی طرح موٹی بھی نہیں تھی اس لیے میں نے فلمیں چھوڑ دیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر