معروف بھارتی اداکار ایک حادثے میں چل بسے
بھارتی اداکار اکھل مشرا، جنہیں بلاک بسٹر فلم ‘3 ایڈیٹس’ میں لائبریرین دوبے کے کردار کے لیے سب سے زیادہ یاد کیا جاتا ہے، جمعرات کی صبح کچن میں ایک حادثے کے بعد انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا روڈ میں دوسری منزل کے فلیٹ پر واقع اپنے کچن کی بالکونی سے گر کر اداکار کی موت ہوئی اور جب حادثہ پیش آیا وہ کپڑے خشک کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکار کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم، وہ چند گھنٹوں کے بعد دم توڑ گئے تھے۔
علاوہ ازیں ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکار بلڈ پریشر سے متعلق مسائل کی وجہ سے کچھ عرصے سے بیمار تھے۔
اکھل کئی مشہور ٹیلی ویژن شوز جیسے اترن، اڑان، سی آئی ڈی، شریمان شریمتی، حاتم اور دیگر کا بھی حصہ رہے ہیں۔
دوسری جانب اداکار کو ڈان، گاندھی، مائی فادر، شیکھر، کملا کی موت، ویل ڈن ابا جیسی فلموں میں بھی دیکھا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
