سلمان خان کے گھر میں بھی میرے بیان سنے جاتے ہیں، مولانا طارق جمیل
مولانا طارق جمیل پاکستان کے ایک انتہائی مشہور اسلامی اسکالر ہیں جن کے بیان اور خطبے ہر عمر کے افراد میں بے حد مقبول ہیں مولانا صاحب کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ انتہائی اہم مسئلے کو آسانی سے سمجھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مولانا طارق جمیل 23 جون 1953 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ اپنی اسلامی تقاریر اور اپنے پیغام محبت کی وجہ سے دنیا بھرپسند کیے جاتے ہیں۔ ایک بین الاقوامی میگزین کے مطابق مولانا طارق جمیل دنیا کے 32ویں بااثر مسلمان شخصیت ہیں۔ ان کی حیرت انگیز اور کرشماتی شخصیت نے پاکستان اور بالی ووڈ کے نامور اداکاروں سمیت کئی اداکاروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے بھی سعودی عرب میں ان سے ملاقات کی۔ مرحوم جنید جمشید اور بہت سے دوسرے پاکستانی اداکار ان کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدعو کیے گیے، جہاں انہوں نے ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ انٹرویو کے دوران مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کی فیملی باقاعدگی سے ان کے بیان سنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ہمارے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ سلمان خان میرے بیان سنتے ہیں۔ درحقیقت میرے دوست کا بھارت میں کاروبار ہے اور اس نے مجھے بتایا کہ ممبئی میں اپنے پارٹنر کے گھر قیام کے دوران ان کا تعارف سلمان خان سے اپنے پارٹنر کے ذریعے ہوا تھا۔ سلمان خان نے حیرانی سے پوچھا، ‘کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں؟’ میرے دوست نے پوچھا، ‘آپ انہیں کیسے جانتے ہیں؟’ ان کے سوال کے جواب میں سلمان خان نے انہیں پردے کے پیچھے رکھی ہوئی میرے بیان کی سی ڈیز دکھائیں۔
مفتی انس اور ثنا خان کے بیٹے کا نام مولانا کے نام پر رکھنے پر ردعمل:
بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس کے بیٹے کا نام مولانا طارق جمیل کے نام پر رکھا گیا جس پر مولانا نے ردعمل دیا اور کہا ‘ان کی شادی کا ذریعہ اللہ نے مجھے بنایا تھا، ثنا نے مجھ سے پوچھا کہ میں آپ کے نام پر بیٹے کا نام رکھ دوں؟’
بات جاری رکھتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا ‘میں نے جواب دیا ضرور رکھو، میرے لیے خوشی کی بات ہے’۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
