
جوان کا سیکوئل کس اہم موضوع پر بنے گا؟ ڈائیریکٹر نے بتادیا
جوان کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے فلم کے ہدایت کار ایٹلی نے کہا کہ فلم کا کردار وکرم راٹھور ان کا ہیرو ہے، وہ اس کردار کے ساتھ فلم کا سیکوئل بنانے کے خواہشمند ہیں۔
ہدایت کا ر ایٹلی نے جوان کا اختتام سیکوئل کے وعدے کے ساتھ کیا ہے، جیسا کہ ان کا کہنا ہےکہ فلم کے دو مرکزی کردار آزاد (بیٹا) اور وکرم راٹھور(باپ) سیکوئل میں سوئس بینک کے پس منظر میں بدعنوانی سے لڑنے کے مشن کے لئے خود کو تیار کریں گے۔
ایٹلی نے جوان 2 کے حوالے سے مزید بتایاکہ میری ہر فلم کا ایک اوپن اینڈ ہوتا ہے لیکن آج تک میں نے اپنی کسی فلم کا سیکوئل بنانے کا نہیں سوچا، جوان کے لیے، اگر میرے پاس کوئی مضبوط چیز آئی تو میں اس کا سیکوئل بناؤں گا کیونکہ میں نے اس کا بھی ایک اوپن اینڈ رکھا ہے اور میں ابھی یا بعد میں ایک سیکوئل لے کر آسکتا ہوں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
فلم کی ریلیز کو 10 روز گزر چکے ہیں جبکہ ایک اندازے کے مطابق اس نے اب تک دنیا بھر سے 700 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس بھی کرلیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News