Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈرریٹڈ ہونا اوور ریٹڈ ہونے سے بہتر ہے، عاصم اظہر

Now Reading:

انڈرریٹڈ ہونا اوور ریٹڈ ہونے سے بہتر ہے، عاصم اظہر

انڈرریٹڈ ہونا اوور ریٹڈ ہونے سے بہتر ہے، عاصم اظہر

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ انڈرریٹڈ ہونا اوور ریٹڈ ہونے سے بہتر ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وقت کے ساتھ اپنی غلطیوں اور بیوقوفیوں سے سیکھا ہے۔

   انہوں نے کہا کہ وہ بچپن میں بہت ہائپر ایکیٹیو اور شرارتی بچے تھے، اکثر والدین کے اوپر کولڈ ڈرنک بھی گرا دیتے لیکن اس کے باوجود فرمانبردار بچے تھے جس نے والدین کی ڈانٹ بھی کھائی ہے۔

عاصم اظہر نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بلکل اچھا نہیں لگتا کہ آج کل والدین اپنے بچوں کو وقت دینے کے بجائے ٹیبلیٹ یا فون دے دیتے ہیں۔

 گلوکار نے کہا کہ بچپن میں کھیلنے کا وقت ہوا کرتا ہے جب ہم شام کو 4 سے 5 بجے تک صرف کھیلتے تھے لیکن آج کل کے بچے شاید اس سے محروم ہیں۔

Advertisement

انٹرویو کے دوارن گلوکار سے سوال کیا گیا کہ آپ کو انڈرریٹڈ کیوں کہا جاتا ہے؟

سوال کے جواب میں گلوکار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انڈرریٹڈ ہونا اوور ریٹڈ ہونے سے بہتر ہے، زندگی کے اب جس حصے میں ہوں کوئی کچھ بھی کہتا رہے فرق نہیں پڑتا۔

  انہوں نے اپنے نئے ریلیز ہونے والے گانے چند ماہیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب اپنے کراچی والے گھر میں شفٹ ہوئے تھے تو اس گانے کو لکھا تھا۔

عاصم اظہر سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ گانا ان کی اپنی زندگی کی کہانی ہے ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو اپنی زندگی اپنے مطابق جی رہا ہے اور بھر اچانک محبت میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو پیار سے ڈر لگتا ہے تو ڈرنا بھی ٹھیک ہے۔

گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ وہ اب سے کوشش کریں گے ہر مہینے اپنے چاہنے والوں کے لئے ایک گانا ریلیز کریں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر