وکی نے کترینہ کے حوالے سے دلچسپ کہانی بتا دی
بالی وڈ اداکار وکی نے اہلیہ کے ساتھ بحث و مباحثے کی صورتحال سے نکلنے کی کہانی بتادی۔
اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دونوں ہی سوشل میڈیا یا پھر کسی پروگرام یا انٹرویو کے دوران اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے نظر آتے ہیں۔
حالیہ انٹرویو کے دوران وکی کوشل سے سوال کیا گیا کہ وہ کترینہ کیف کے ساتھ بحث و مباحثے کی صورتحال پر کس طرح قابو پاتے ہیں؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وکی نے بتایا کہ “کبھی کبھار میں وہ غلطی بھی مان لیتا ہوں جو میری نہیں ہوتی۔”
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وکی کوشل کا کہنا تھا کہ “ڈرامہ کسے چاہیے؟ اعتراف کرکے زندگی آسان ہوجاتی ہے۔”
دوسری جانب اداکار وکی کوشل کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ سے شادی کرنے کے فائدے بھی ہیں تو نقصانات بھی ہیں۔
اس حوالے سے اداکار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ “فائدہ اس نظریے سے ہے کہ وہ اداکارہ ہے اور شوٹنگ سے متعلق آپکے شیڈول کو سمجھتی ہے۔
تاہم ساتھ ساتھ فلمیں کرنے کے باعث اسی شیڈول کی وجہ سے ایک ساتھ وقت گزرنے کا موقع کم ملتا ہے جو پریشان کن بات ہے۔”
واضح رہے اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
