
شان اورمعمر رانا اوور ریٹڈ اداکار ہیں، ببرک شاہ
پاکستان کے مختلف شو اپنی ریٹنگ میں اضافہ کے لیے مہمانوں سے متنازعہ سوال کرتے ہیں اور اس کے جواب پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوجاتی ہے ایسی ہی ایک بحث ببرک شاہ کے پاکستان کے مشہور اداکاروں کو اوور ریٹڈ کہنے پر شروع ہوگئی ہے۔
ببرک شاہ پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے ایک مشہور اداکار ہیں جنہوں نے ان گنت ہٹ پاکستانی فلموں اور ڈرامہ سیریلز میں کام کیا ہے۔ ان کے مقبول ترین ڈراموں میں باغی، داستان اور پانی جیسا پیار شامل ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں سرکار، کوئی تجھے سا کہاں، کیوں تم سے پیار کرنا، ماہی آوے گا، تڑپ، زمین کے خدا اور پیارے سچیاں شامل ہیں۔ وہ چند پشتو فلموں اور ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔
ببرک شاہ بہترین اداکاری کی مہارت رکھنے کے ساتھ نہایت خوبصورت اور جاذب نظر ہیں۔ مشہور ڈرامہ سیریل باغی میں ان کے پنجابی کردار کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
ببرک شاہ حال ہی میں ایک نجی شو میں مدعو کیے گیے جہاں ان سے ان کے کیریئر کے حوالے سے بات کرنے کے ساتھ کچھ سیگمنٹ میں حصہ لینے کو کہا گیا، اس شو کے ایک سیگمنٹ میں ببرک شاہ نے پاکستان کے چند اوورریٹڈ اداکاروں کے نام لیے۔ اوور ریٹڈ اداکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ببرک شاہ نے کہا کہ وہ اردو، پنجابی اور پشتو فلم انڈسٹری کے اداکاروں کے نام بتائیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’میرے خیال میں معمر رانا اردو فلم انڈسٹری میں ایک اوورریٹڈ اداکار ہیں۔ جبکہ پنجابی میں شان شاہد اوور ریٹڈ ہیں اور شاہد خان پشتو فلم انڈسٹری کے ایک اوور ریٹڈ اداکار ہیں، ان کے بارے میں یہ میری رائے ہے، مجھے ایسا لگتا ہے، وہ بہت اچھے اداکار ہو سکتے ہیں لیکن یہ میری رائے ہے اور ہوسکتا ہے کہ ناظرین کے رائے اس سے مختلف ہو۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News