
کرن جوہر نے اپنی فلم ’یودھا‘ کی ریلیز ملتوی کر دی
بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر نے اپنی فلم ’یودھا‘ کی ریلیز ملتوی کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کی فلم کیلئے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن ’ڈنکی‘ اور ’سالار‘ میں ٹکراؤ سامنے آنے پر اب فلم کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اگر دسمبر کے تیسرے ہفتے میں دو میگا فلمیں سینما میں ریلیز ہوتی ہیں تو پھر ’یودھا‘ کیلئے خود کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔
دوسری جانب کے جی ایف ڈائریکٹر کی جانب سے ’سالار‘ کی 22 دسمبر کو ریلیز کے اعلان نے انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا تھا اور اسے بالی ووڈ کا ایک بڑا ٹکراؤ سمجھا جارہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News