Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کی ایٹلی کو سالگرہ کی خوبصورت انداز میں مبارکباد

Now Reading:

شاہ رخ خان کی ایٹلی کو سالگرہ کی خوبصورت انداز میں مبارکباد
ایٹلی

شاہ رخ خان کی ایٹلی کو سالگرہ کی خوبصورت انداز میں مبارکباد

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم جوان کے ڈائریکٹر ایٹلی، 21 ستمبر کو 37 سال کے ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر سپر اسٹار نے فلمساز کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

کنگ خان نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنی بلاک بسٹر فلم جواب کا گانا ’فراٹہ‘ شیئر کیا جس میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

اس گانے کو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ دیپیکا کے ساتھ بہت سے گانوں میں کام کیا ہے لیکن ایک ایٹلی کے اسٹائل جیسا گانا  نہیں، سالگرہ مبارک ہو میرے دوست ایٹلی اور اس فراٹہ کے لیے آپ کا شکریہ… پہلی ملاقات، پہلی محبت، وہ فراٹہ احساس۔

خیال رہے کہ اس گانے میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون  کو وکرم اور ایشوریہ راٹھور کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے جوکہ اس فلم میں ان کی بے مثال کیمسٹری کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر کن کردار ثابت ہوئے۔

Advertisement

 دو منٹ اور 20 سیکنڈ  طویل اس گانے کو انیرودھ روی چندر نے کمپوز کیا ہے جبکہ کمار نے لکھا ہے،  اس گانے کو ارجیت سنگھ اور جونیتا گاندھی نے ریپر بادشاہ کے ساتھ مل کر گایا ہے جو سننے کے ساتھ ساتھ دیکھنے میں بھی باکمال ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر