
فلم ’ٹائیگر 3‘ کے ٹریلر کی تاریخ سامنے آ گئی
بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم’ ٹائیگر3‘ کے ٹریلر کے جاری کرنے کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔
دنیا بھر میں موجود سلمان خان کے کروڑوں مداحوں کو اس فلم کے ٹریلر کا بے صبری سے انتظار ہے جوکہ رواں ماہ 16 اکتوبر کو جاری کیا جائےگا۔
یش راج فلمز کی جانب سے اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹائیگر 3 کا ٹریلر 16 اکتوبر کو پہلے سے کہیں زیادہ زور سے گرجنے والا ہے۔
#Tiger3Trailer coming to roar louder than ever on 16th October. #Tiger3 arriving in cinemas this Diwali. Releasing in Hindi, Tamil & Telugu. #YRF50 | #YRFSpyUniverse pic.twitter.com/7KzMZA8Nx4
Advertisement— Yash Raj Films (@yrf) October 4, 2023
یش راج فلمز کا مزید کہنا ہے کہ ٹائیگر 3 اس دیوالی ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں دنیا بھر کے تھیٹرز میں ریلیز کی جائے گی۔
سلمان خان کی یہ فلم سال 2012 کی ہٹ فلم ’اک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ریلیز ہونے والے اُس کے سیکوئل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم ہے۔
ٹائیگر فرنچائز کی اس تیسری فلم کے ہدایت کار منیش شرما ہیں، جس میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف اورعمران ہاشمی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
سلمان خان نے اس فلم کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ جب تک ٹائیگر مرا نہیں ، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں ۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News