
کرکٹرز بہت میسیج بھیجتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئیے، اداکارہ نوال سعید
معروف پاکستانی اداکارہ نوال سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں اپنے ویریفائیڈ انسٹاگرام اکاؤنٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نوال سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا کلاتھنگ برانڈ متعارف کرایا ہے، جہاں انہوں نے لباس کی قیمت کم رکھی ہے اور ان کے لباس کی قیمت 9 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ اتنی مشہور اداکارہ بن جائیں گی، اس لیے انہوں نے گلوکاری شروع کرنے کے فوری بعد ہی ماڈلنگ اور اداکاری شروع کردی۔
سوشل میڈیا پر خود سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اداکار نور حسن کے ساتھ برائیڈل شو کروایا تو اداکار کے والدین کو ان کے رشتے داروں نے فون کرکے بیٹے کی شادی کی مبارک باد دی اور شکوہ کیا کہ انہیں شادی پر کیوں نہیں بلایا گیا۔
نوال سعید کے مطابق ایسے ہی ان کی برائیڈل شوٹ کی تصاویر کو وائرل کرکے ان کی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی رہی ہیں۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی نہ کسی دن ضرور شادی کریں گی لیکن ابھی ان کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ لڑکے کو پہلے انہیں راضی کرنا ہوگا اور انہیں یقین دلانا ہوگا، اس کے بعد ہی ان کے والدین ان کے لیے رشتے کی بات کریں گے۔
سوشل میڈیا پر پیغامات آنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں اداکاروں نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹرز کے بہت میسیجز آتے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
نوال سعید نے بتایا کہ متعدد کرکٹرز انہیں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جن میں زیادہ تر ان کی خوبصورتی کی تعریفیں ہوتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ کرکٹرز کے پیغامات پڑھ کر حیران رہ جاتی ہیں کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لوگ بھی ایسا کر سکتے ہیں اور انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News