کیفی خلیل نے بہترین گلوکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستان کے اُبھرتے ہوئے نوجوان گلوکار کیفی خلیل نے بہترین گلوکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 22 ویں سالانہ تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی جہاں کیفی خلیل نے بہترین گلوکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
لکس اسٹائل ایوارڈز پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو 2001 کے بعد سے ہر سال منعقد ہوتا ہے، یہ ایونٹ آرٹ، ثقافت، پاکستانی فیشن، فلموں اور ٹی وی کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔
22 ویں لکس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب 6 اکتوبر کو منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فیشن، ٹی وی اور موسیقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔
ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے فرائض احمد علی بٹ، فہد مصطفیٰ، صبا قمر نے سرانجام دیے۔
تقریب کے دوران گلوکار کیفی خلیل نے اپنا سب سے مقبول گانا ’کہانی سنو‘ پیش کیا تو تقریب میں موجود موسیقی کے دیوانے جھوم اٹھے۔
واضح رہے کہ کہانی سنو گانے نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے، کئی شہرت یافتہ گلوکاروں نے بھی اس گیت کو اپنی آواز میں گایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
