Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کے ایک ’اعلان‘ نے کروڑوں دل توڑ دئیے!

Now Reading:

شاہ رخ خان کے ایک ’اعلان‘ نے کروڑوں دل توڑ دئیے!

شاہ رخ خان کے ایک ’اعلان‘ نے کروڑوں دل توڑ دئیے!

بھارتی سپراسٹار شاہ رخ خان بالی وڈ کے ’ کنگ آف رومانس‘ سے ’ایکشن اسٹار‘ بن گئے ہیں۔

گزشتہ تین دہائیوں سے شاہ رخ خان بے مثال رومانوی  ہیرو کی حیثیت سےبالی وڈ اور کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں، لیکن رواں سال انہوں نے بلاک بسٹر فلموں پٹھان اور جوان کے بعد ایکشن ہیرو کی نئی پہچان اپنا لی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی فلم نقاد انوپما چوپڑا نے اپنا تجزیہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ  یہ شاہ رخ خان کے کیرئیر کا ایک نیا دور ہے، اس سے پہلے اسکرین پر ہم جس شاہ رخ خان کی شخصیت کو دیکھتے آئے تھے آج نظر آنے والا شاہ رخ اس سے بالکل مختلف ہے۔

1995 میں بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ ریلیز ہوئی اور شاہ رخ خان بالی وڈ کے سب سے مقبول رومانو ی ہیرو بن گئے۔

پھر انہوں نے ایک نئی پہچان اختیار کرلی اور ایک کے بعد ایک رومانس اور کامیڈی سے بھرپور کامیاب فلمیں کرکے دنیا بھر میں اپنا نام بنایا۔

Advertisement

گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اداکارہ رانی مکھرجی اور فلمساز کرن جوہر کے ہمراہ اپنی بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی سلور جوبلی کی تقریب میں شرکت کی۔

شاہ رخ خان نے اسی دوران محبت کی کہانی پر مبنی فلم  کرنے کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پتہ نہیں اب وہ رومانوی فلم کریں یا نہ کریں۔

ان کے اس اعلان پر وہاں موجود حاضرین نے شدید ردعمل دیا جس پر شاہ رخ خان نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’رومانوی فلمیں اب انڈسٹری کے جوان بچوں کو کرنے دو ‘۔

شاہ رخ خان کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداحوں کے دل ٹو ٹ گئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے سپر اسٹار کو ایک مرتبہ پھر اپنے مخصوص انداز میں ہاتھ پھیلاتے ہوئے رومانوی فلم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے رانی مکھرجی نے بھی کہاکہ جب وہ ( شاہ رخ خان) کہتے ہیں کہ فلموں میں اب نوجوان اداکاروں کو رومانس کرنے دیں تو انہیں نہیں لگتا کہ کوئی شاہ رخ خان جیسا رومانس بڑی اسکرین پر کر سکتا ہے۔

Advertisement

اس مو قع پر رانی مکھرجی نے مزید کہاکہ انہیں رومانس کرنا شاہ رخ خان نے سکھایا ہے اور ان سے بہتر رومانس کوئی نہیں کر سکتا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر