
بابر علی کی سنی دیول پر کڑی تنقید
بابر علی کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ فلم اور ڈراموں کے ایک خوبصورت، باصلاحیت اور تجربہ کار اداکار ہیں۔ بابر علی ابھی تک کئی سپر ہٹ فلموں اور ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔
وہ 1990 کی دہائی سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ تاہم بابر علی نے اب دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کیا ہے۔ اور اس واپسی کی بعد انہوں نے مختلف سپرہٹ ڈراموں میں پرفارم کیا ہے جن میں زیبائش، کچھ انکہی شامل ہیں۔ وہ جلد ہی ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل نمک حرام میں بھی نظر آئیں گے۔
حال ہی میں، بابر علی کو ایک پوڈ کاسٹ میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے سنی دیول کے اسکرپٹ کے انتخاب کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے سنی دیول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ فلموں کے ری میک بنائی اور آپ ان مشہور ریمیک کے ذریعے اپنے کیرئیر کو آگے بڑھا سکتے ہیں، لیکن اگر آپ پاکستان کو برا بھلا کہیں گے تو میں آپ کی عزت نہیں کروں گا، میں آپ کو اپنے ملک کے لیے اچھا کرنے سے نہیں روک رہا لیکن ایسا نہیں کرناچاہئے۔
ہم آپ کو پاکستان کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم نے بہت سی فلمیں کی ہیں، ہم نے کبھی کسی ملک کو برا نہیں کہا۔ یہی فرق ہے ہم میں اور ان میں۔ ہم ہمیشہ فنکاروں کو عزت دیتے ہیں، آپ پاکستان آئے، ہم نے آپ کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News