
کیا انوشکا شرما اداکاری چھوڑ دیں گی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ جلد ہی اداکاری کو الوداع کہہ دیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کے پرانے انٹرویو کی ایک کلپ کافی وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ بچوں کے بعد کام نہیں کرنا چاہتی ہیں ۔
Throwback : Could anushka sharma leave films after her second child ?
byu/Suspicious-Support82 inBollyBlindsNGossip
یہ وائرل کلپ بھارت کے مقبول ترین شو انڈیاز موسٹ ڈیزائریبل کا ہے جس کی میزبان سمی گریوال ہیں اور مہمان کے طور پر اداکارہ انوشکا شرما بھی موجود ہیں۔
اس کلپ کا آغاز میزبان کے سوال سے ہوتا ہے جب وہ اداکارہ سے پوچھتی ہیں کہ کیا شادی ان کے لیے اہم ہے؟ جس کے جواب میں انوشکا کہتی ہیں کہ جی، بہت اہم ہے اور بتاتی ہیں کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں، بچے بھی پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔
اداکارہ کی یہ ویڈیو کافی پرانی ہے لیکن یہ ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب ان کے دوسرے بچے کی پیدائش کے متعلق افواہیں گردش میں ہیں۔
اس پرانی ویڈیو کے وائرل ہونے پر صارفین بھی کافی حیران ہیں کیونکہ اداکارہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد سے ہی فلموں میں نظر نہیں آئیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے متعلق گزشتہ ماہ سے یہ افواہیں گردش میں ہیں کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے لیکن اس حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کی جس کے بعد انہوں نے جنوری 2021 میں اپنی بیٹی وامیکا کا استقبال کیا اور تب سے اداکارہ نے کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا ہے لیکن اطلاعات ہیں وہ چکڑا ایکسپریس کے ساتھ واپسی کرنے والی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News