Advertisement
Advertisement
Advertisement

فہد مصطفیٰ کی پہلی محبت انڈسٹری کی کون سی مشہور شخصیت تھیں؟

Now Reading:

فہد مصطفیٰ کی پہلی محبت انڈسٹری کی کون سی مشہور شخصیت تھیں؟
فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ کی پہلی محبت انڈسٹری کی کون سی مشہور شخصیت تھیں؟

فہد مصطفیٰ کا شمار وطن عزیز کے ٹاپ اسٹارز میں ہوتا ہے انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ لاجواب کیا ہے چاہے وہ اداکاری ہو، میزبانی یا ڈرامہ پروڈیوس کرنا ہو اس فہرست میں ان کے مدمقابل دور دور تک کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہرمیدان میں اپنی عمدہ صلاحیتوں سے فتح کو اپنے نام کیا ہے۔ فہد مصطفیٰ گزشتہ بیس برسوں سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انہوں نے اس صنعت کے ارتقاء کے لیے بھی بہت کام کیا ہے جس کا اندازہ موجودہ انڈسٹری کو دیکھ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اداکاری اورمیزبانی دونوں شعبوں میں بے پناہ نام کمایا ہے۔ فہد مصطفیٰ کے مشہور ڈراموں میں کنکر، میں عبدالقادر ہوں، میں چاند سی اور دوسری بیوی جیسے ہٹ ٹیلی ویژن ڈرامیں شامل ہیں۔

جہاں تک فہد کی فلموں کی بات جائے تو وہ بھی کسی سے کم نہیں ہے انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں بھی اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں نا معلوم افراد 1 اور 2، لوڈ ویڈنگ اور ایکٹر ان لاء شامل ہیں۔ فہد مصطفیٰ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ گزشتہ دس برسوں سے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گیم شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدو کیے گئے جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سے لے کر اپنی ذاتی زندگی کی بہت سی باتوں سے پردہ اٹھایا۔

Advertisement

فہد نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ’ہم ٹی وی‘ پر مارننگ شو کرنا شروع کیا، اس وقت ہی انہوں نے اپنی کمائی سے گھر خریدا اور پروڈکشن ہاؤس بنایا، اس سے قبل انہیں ایک ڈرامے کے ڈھائی سے تین لاکھ روپے ملتے تھے جو کہ ناکافی ہوتے تھے۔

 انہوں نے یہ اعتراف کیا جس دن انہوں نے مارننگ شوز کرنا شروع کیے تھے، اسی دن سے ان کی ٹی وی اداکاری ختم ہوگئی اور انہوں نے ڈراموں میں کام کم کردیا تھا۔

میزبان نے ان سے کرش کے حوالے سے بھی پوچھا کہ وہ کون تھی تو اس پرفہد کا کہنا تھا کہ کرش ہونا معمول کی بات ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی مشہور شخصیتیں بدلتی رہتی ہیں لیکن ایک اسٹار جس سے وہ اب بھی پیار کرتے ہیں اور ونیزہ احمد تھی وہ اب بھی کبھی کبھار ان کو کال کر کے کہتے ہیں وہ انہیں پسند ہیں اور وہ اب بھی ونیزہ کی تعریف کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ آمنہ حق کو بھی پسند کرتے تھے وہ انہیں بہت اچھی لگتی تھی، جو اس وقت ایک سپر ماڈل ہوا کرتی تھیں اس طرح بہت سارے لوگ ان کی زندگی میں رہیں ہیں اچھے اچھے پیارے پیارے، تاہم  یہ دو مشہور شخصیتیں برسوں سے ان کا کرش رہیں ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر