
امریکا کی معروف ایم ایم فائٹر نے اسلام قبول کرلیا
امریکا کی مشہور و معروف ایم ایم فائٹر امبر لیبروک 35 سال کی عمر میں مسلمان ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امبر لیبروک نے اسلام قبول کرنے سے متعلق بتایا کہ ان کے مینٹور مجید حمید نے ان کی رہنمائی کی، ان ہی کی بدولت انہیں عقیدے اور عقیدت کا پتا چلا اور ان کیلئے اسلام قبول کرنے کی راہ آسان بنی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مقابلے میں شکست کے کچھ ہفتوں بعد اسلام قبول کیا کیوں کہ اس وقت انہیں ہر جگہ اندھیرا محسوس ہورہا تھا، اس مایوسی کے وقت انہوں نے دل سے اللہ کو کو آواز دی اور اس نے اسلام قبول کرنے جیسا تحفہ دیا۔
حال ہی میں امبر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عبادت کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پوسٹ میں امبر نے لکھا کہ “حالیہ چند مہینوں نے میری زندگی بدل دی، اس دوران زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے، میں نے بے حد محنت کی، میری زندگی میں سب کچھ الٹا ہونے لگا تھا لیکن پھر پلک جھپکتے ہی سب سمجھ آنے لگا، ہر چیز مجھے اللہ سے قریب کرنے اور دین کی تلاش کے راستے پر لے گئی، مجھے نہیں پتا تھا کہ زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ برکتوں کا راستہ بنانے کیلئے تھے”۔
ایم ایم فائٹر نے اپنی پوسٹ میں رواں برس کو اپنے لیے حیرت انگیز سال قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ “سب کچھ میری مرضی کے مطابق نہیں بلکہ یہ اللّٰہ کی مرضی کے مطابق ہوا ہے اور مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے”۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News