
سلمان خان کی ’ٹائیگر 3 ‘کب ریلیز ہوگی؟
بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی نئی فلم’ ٹائیگر3‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
سلمان خان کی یہ فلم سال 2012 کی ہٹ فلم ’اک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ریلیز ہونے والے اُس کے سیکوئل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی ٹائیگر 3 دیوالی 2023 میں ریلیز ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے، 11 اور 12 نومبر دیوالی کی تاریخیں ہیں لیکن پروڈیوسر یش راج فلمز نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ یہ کس تاریخ کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔
دنیا بھر میں موجود سپراسٹار کے کروڑوں مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بے صبری سے انتظار ہے۔
ٹائیگر فرنچائز کی اس تیسری فلم کے ہدایت کار منیش شرما ہیں، جس میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
سلمان خان نے اس فلم کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ جب تک ٹائیگر مرا نہیں ، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں ۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News