مرد کے اندر حیا نہیں ہوتی، خلیل الرحمان قمر
مرد کے اندر حیا نہیں ہوتی، اس کے اندر جتنی حیا ہوتی ہے وہ عورت سے سیکھتا ہے، اپنے اندر اس کے حیا نہیں ہوتی، لیکن عورت فطرتاً حیادار ہوتی ہے اور جس میں حیا نہیں ہوتی وہ عورت ہی نہیں ہوتی یہ کہنا ہے پاکستان کے مشہورڈرامہ اور فلم رائٹر خلیل الرحمان قمر کا۔
خلیل الرحمان قمر اپنے قلم کے ذریعے خواتین کے حقوق کے سب سے بڑے عملبردار بن کر سامنے آئیں ہیں اوروہ اکثر اپنے انٹرویو میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر آواز اٹھاتے ہیں اور ساتھ ہی خواتین کو بھی اپنی قدر پہچاننے اور اپنی عزت کروانے کے بارے میں تاکید کرتے ہیں۔
خلیل الرحمان قمر پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین مصنفین میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے لنڈا بازار، بوٹا ٹو ٹوبہ ٹیک سنگھ، میرے پاس تم ہو اور پنجاب نہیں جاؤں گی جیسے کئی سپرہٹ پروجیکٹس پیش کیے ہیں۔
خلیل الرحمان قمر کا لکھنے کا انداز سب سے منفرد ہے وہ جو بھی لکھتے ہیں بہت دل سے لکھتے ہیں اور ان کے تحریر کردہ مکالمے ڈرامے کی شان بن جاتے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اسکرپٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ خلیل الرحمان قمر جہاں بھی مدعو کیے جاتے ہیں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور مداح ان کی باتوں اور تحریروں کے منتظر رہتے ہیں۔ وہ اکثر مرد اور خواتین کے حوالے سے اپنی بے باک گفتگو کے لیے جانے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی کہی ہوئی باتیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔
خلیل الرحمان قمر کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے مرد اور عورت کی فطرت اور تعلق کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنی لڑکیوں سے چاہتا ہوں کہ آپ اپنے کردار بلند کریں کیونکہ مرد کے کردار کی بنیاد ہی عورت کا کردار ہے، آپ مرد کو ڈیفائن کرتی ہیں مرد آپ کو ڈیفائن نہیں کرتا۔ ساتھ ہی انہوں نے حیا کے بارے میں کہا کہ مرد میں حیا نہیں ہوتی تاہم عورت سراپا حیا ہے اور جس میں حیا نہیں ہے وہ عورت ہی نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
