پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عروہ حسین نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عروہ حسین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والدین کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے والدہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میری خوبصورت اماں رضیہ مخدوم کو سالگرہ مبارک ہو، آپ نے میرے لیے جو کچھ بھی کیا اس کے لیے بہت شکریہ اور مجھے وہ شخص بنانے کے لیے جو میں آج ہوں، آج میں آپ سے صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے بہت زیادہ مشکل زندگی گزاری ہے، کیونکہ آپ نے ہمیشہ اپنے بچوں اور ان کے خوابوں پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے لکھا تھا کہ میری خواہش ہے کہ آپ جو زندگی میں کرنا چاہتی ہیں اسے پورا کریں اور زندگی کو بھرپور طریقے سے جیئیں۔
شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروہ نے سیاہ رنگ کی کڑھائی کے ساتھ سفید رنگ کی شلوار قیمض اور دوپٹا زیبِ تن کیا ہوا ہے۔
اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ ’عروہ آپ یہ لباس کتنی دفعہ پہنیں گی؟
جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’جتنی دفعہ میرا دل کرے گا اور جب تک یہ دوبارہ استعمال کے قابل ہیں اتنی دفعہ پہنتی رہوں گی، آپ کو بھی اپنے کپڑے دوبارہ استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اس سے پیسوں کی بچت ہوتی ہے اور خاص طور پر فضول چیزوں میں وقت ضائع ہونے سے بچتا ہے۔

عروہ حسین نے صارف کو مشورہ دیا کہ بیوقوفانہ سوالات نہ پوچھنے کی کوشش کریں اور بُری عادتوں سے پرہیز کریں اس سے وقت کی بچت ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
