Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر میں سشانت کی زندگی میں ہوتی تو وہ خودکشی نہ کرتا، اداکارہ انکیتا لوکھنڈے

Now Reading:

اگر میں سشانت کی زندگی میں ہوتی تو وہ خودکشی نہ کرتا، اداکارہ انکیتا لوکھنڈے

اگر میں سشانت کی زندگی میں ہوتی تو وہ خودکشی نہ کرتا، اداکارہ انکیتا لوکھنڈے

بھارت کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت سے اپنے قریبی تعلقات ختم ہونے کی اصل وجہ بتادی۔

حال ہی میں اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے یوٹیوبر، شاعر اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی سے سشانت سنگھ سے بریک اپ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا اور سشانت کا رشتہ 2010 میں ڈرامہ ‘پووتر رشتہ’ کے سیٹ پر شروع ہوا۔

Remembering Sushant Singh Rajput on his birth anniversary: How he carved a  niche for himself in the industry | Hindi Movie News - Times of India

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کی دوستی اسی سیٹ پر ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی، ہم دونوں ایک ساتھ بہت خوش تھے لیکن میری زندگی صرف ایک رات میں تبدیل ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بریک اپ 2016 میں ہوا، مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ یہ ہوا کیا ہے، بس ایک رات وہ (سشانت) بغیر بتائے غائب ہوگیا، ان دنوں اس کے بالی ووڈ کیرئیر کی شروعات تھی، سو لوگ کان بھرنے والے بھی ہوتے ہیں، بس ایسے سشانت میری زندگی سے چلا گیا۔

Advertisement

When Sushant Singh Rajput spoke about why Ankita Lokhande gave up Happy New  Year with Shah Rukh Khan | Bollywood - Hindustan Times

اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ اگر وہ مجھے چیزیں بتاکر کرتا یا بتادیتا کہ رشتہ نہیں رکھنا تو میں ذہنی طور پر تیار ہوتی، اتنا سب اچانک ہوا کہ مجھے لگا میری زندگی سے سب کچھ ختم ہوگیا، اس سب میں میرے والدین نے میرا بہت ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب سشانت کی موت ہوئی اور میں اس کے لیے کھڑی ہوئی تو لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ اگر انکیتا سشانت کی زندگی میں ہوتی تو یہ سب نہ ہوا ہوتا، لوگ اس وقت کہاں تھے جب میں بریک اپ کا سامنا کررہی تھی، اس وقت لوگوں نے نہیں کہا کہ انکیتا کے ساتھ سشانت کو ہونا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو بظاہر ڈپریشن کے باعث خودکشی کی تھی۔

Sushant Singh Rajput's fans remember him on 3rd death anniversary. Netizens  call it a 'black day' - India Today

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر