
پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف کو ناجائز اسلحہ رکھنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے کارروائی کرکے لوئر دیر کے رہائشی مشہور ٹک ٹاکر کاشف کو ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کی حدود سے ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ میں معلومات حاصل کرنے کی غرض سے ٹیکسی میں سوار ہو کر مین گیٹ سے اندر داخل ہوا جہاں پولیس نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او پشاور کینٹ جمال عبدالناصر کے ہمراہ ٹیم نے ملزم پر شک کی بنا پر تلاشی لی تو اس سے ایک رائفل نما پستول اور 9 ایم ایم پستول کی گولیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے جب ملزم کاشف سے اسلحے کا لائسنس مگانا تو وہ پیش نہ کرسکا۔
ریلویز پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News