Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی ہارر فلم ‘ان فلیمز’ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل

Now Reading:

پاکستانی ہارر فلم ‘ان فلیمز’ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل

ان فلیمز

پاکستانی ہارر فلم ‘ان فلیمز’ بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے فلم ‘اِن فلیمز’ کو پاکستان سے آسکر کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے چیئرپرسن محمد علی کا کہنا تھا کہ ’چیئرمین کے طور پر یہ بہت فخرکی بات ہے کہ ہم نے ’ان فلیمز‘ کو 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بین الاقوامی فیچر کیٹیگری کے لیے جمع کروادیا ہے۔‘

اس فلم کے ڈائریکٹر ضرار خان اور پروڈیوسر انعم عباس ہیں جنہوں نے یہ ایک ہارر فلم بنائی ہے۔

Advertisement

اس فلم کی کہانی ماں بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کو بچانے کے لیے پُراسرار طاقتوں سے الجھ جاتی ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں اداکارہ رمیشہ نوال، بختاور مظہر، عمیر جاوید اور سینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔

قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ رواں سال اس ہارر پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے عالمی سنیما گھروں میں خوب پذیرائی سمیٹی ہے، جس میں کانز فلم فیسٹول، ٹی آئی ایف ایف، سٹجز، بوسان ٹو ریڈ سی شامل ہیں۔

 سال سال پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جیوری میں اداکار احمد علی اکبر، ہدایت کار بلال لاشاری، سماجی کارکن اور مصنفہ فاطمہ بھٹو، اداکار فواد خان، ایونٹ منیجر فریحہ الطاف، فلمساز حیا فاطمہ اقبال، فلمساز مدیحہ سید، ہدایت کار مہرین جبار، اداکارہ نادیہ افگن اور ہدایت کار صائم صادق شامل ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر