Advertisement
Advertisement
Advertisement

دیپیکا پڈوکون کو منگنی پر دی گئی انگوٹھی کے حوالے سے حیران کن انکشاف

Now Reading:

دیپیکا پڈوکون کو منگنی پر دی گئی انگوٹھی کے حوالے سے حیران کن انکشاف

بالی وڈ کے سپر اسٹار رنویر سنگھ نے کافی ود کرن میں اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کو منگنی پر پہنائی گئی انگوٹھی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیاہے۔

کافی ود کرن سیزن 8 کی پہلی قسط میں بالی وڈ کی سب سے زیادہ مقبول شادی شدہ جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے بطور مہمان شرکت کی۔

اس شوکی  پہلی قسط کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ اس میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو کو پہلی مرتبہ دیکھا یا گیا۔

 رنویر سنگھ نے دوران انٹرویو بتایاکہ انہوں نے دیپیکا پڈوکون کو منگنی میں اپنی کمائی سے بڑھ کر کئی گنا زیادہ مہنگی اور قیمتی انگوٹھی دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون کو منگنی میں چند لاکھوں کی نہیں بلکہ تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بنی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی جوکہ تقریباً 5 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اس دوران اس جوڑے نے اپنی محبت کی داستان، اپنے کیریئر اور شادی شدہ زندگی سے متعلق باتیں کیں۔

Advertisement

رنویر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون کو شادی کی پیشکش کی تھی ، تاہم دونوں نے اسے تین سال تک خفیہ رکھا۔

اس شو میں جب رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کی ویڈیو دکھائی گئی تو فلمساز اور میزبان کرن جوہر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Vishal Punjabi (@theweddingfilmer)

Advertisement

اس جوڑے کی جذبات سے بھری شادی کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کرن جوہر نے کہاکہ انہیں اب اپنا آپ بہت تنہا محسوس ہو رہاہے، زندگی میں ایک ایسا ساتھی ضرور ہونا چاہیے ، جس کے ساتھ آپ اپنا دکھ سکھ  بانٹ سکیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان کے دو بچے ہیں، ایک ماں ہیں لیکن اس کے باوجود ایک جیون ساتھی کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے کیریئر میں ایک ساتھ تین فلموں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ میں کام کرچکے ہیں۔

اب اگلے سال انہیں ایک ساتھ فلمساز روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ میں ساتھ دیکھا جائےگا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کافی ود کرن میں کونسی شادی شدہ جوڑی شرکت کریگی؟

واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں دھوم دھام سے  شادی کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر