 
                                                      کنور ارسلان نے فاطمہ سے شادی کے لیے ان کی والدہ کو کیسے منایا؟
فاطمہ آفندی ایک خوبصورت اورباصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے بے شمار ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری سے اپنی ایک خاص پہچان حاصل کی ہے۔ انہوں نے ڈراموں میں ہر طرح کے کردار ادا کیے اوراںہیں اس طرح سے نبھایا کہ ان کرداروں کو دیکھ کر حقیقت کا گماں ہونے لگتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ناظرین ان کے اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں اور انہیں ڈراموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ فاطمہ آفندی کے مشہور ڈرامو ں میں من و سلویٰ، دام رسائی، صندل، میری ذات ذرہ بے نشاہ، لڑکیاں محلے کی، کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی، عشق عبادت، ماسی اور ملکہ اور لو میں ٹوئسٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فاطمہ آفندی کی والدہ فوزیہ مشتاق بھی پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فاطمہ نہایت خوش مزاج اور شوخ و چنچل طبیعت کی مالک ہیں، فاطمہ کی شادی پاکستان ٹیلی ویژن ایک نہایت ہی باصلاحیت اداکار کنور ارسلان سے ہوئی ہے، فاطمہ آفندی اپنے شوہر کنور ارسلان کے ساتھ ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور اس خوبصورت جوڑے کے دو پیارے سے بیٹے ہیں۔


فاطمہ آفندی کو حال ہی میں ایک شو میں مدعو کی گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

میزبان کے ایک سوال پر کہ آپ کی شادی کیسے ہوئی اور کنور ارسلان نے آپ کی والدہ کو شادی کے لیے کیسے راضی کیا تو اس کے جواب پر فاطمہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ ایک شادی میں شریک تھی جہاں خواتین اور مرد حضرات کے لیے الگ الگ انتظام کیا گیا تھا۔ کنور ارسلان مرد حضرات کے پورشن سے نکل کر خواتین کے پورشن میں آئے اور فاطمہ کی والدہ سے کہنے لگے میں آپ کی بیٹی کو پسند کرتا ہوں اور ان سے شادی کرنا چاہتا ہوں جس کے بعد ان کی والدہ مان گئی اس حوالے سے فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کی امی نے کنور کا نام مکھن چو رکھا ہوا ہے کیونکہ وہ ان کی والدہ کی بہت تعریف کرتے ہیں اور انہیں مکھن لگاتے ہیں۔

حاضرین میں سے ایک سوال کے آپ اپنے شوہر کو ٹیلی ویژن پر کس اداکارہ کے ساتھ دیکھنا پسند کرتی ہیں یا کون سی اداکارہ کے ساتھ ان کی کیمسٹری میچ کرتی ہے تو اس پر فاطمہ کا کہنا تھا کہ ساری کیمسٹری انہوں اپنے ساتھ میچ کر لی ہے تاہم سونیا حسین کے ساتھ ان ایک ڈرامہ آیا تھا تو وہ ان کے ساتھ بہت اچھی لگ رہی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 