
سری دیوی کی موت کیسے ہوئی؟ بونی کپور نے سچ بتادیا
80 کی دہائی میں بالی وڈ پر راج کرنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت 2018 میں حادثاتی طور پر دبئی کے ہوٹل میں پانی کے باتھ ٹب میں ڈوب کر ہوئی تھی۔
ان کی موت کے حوالے سے پہلے یہ دعویٰ کیا جاتا رہا کہ وہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے چل بسیں، تاہم جب پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی تو ان کی موت کو حادثاتی قرار دیا گیا۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں بونی کپورنے پہلی مرتبہ سری دیوی کی موت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کی اہلیہ (سری دیوی) اسکرین پر اچھا نظر آنے کےلیے اکثر فاقےکرتی تھیں ، جس کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
بونی کپور نے بتایا کہ سری دیوی کی موت قدرتی نہیں بلکہ حادثاتی تھی، میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں اس بارے میں بات نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ دبئی میں تفتیشی افسران نے مجھے بتایاکہ آپ کو تفتیش کے مشکل عمل سے گزرنا پڑے گا کیونکہ ہم پر بھارتی میڈیا کا بہت زیادہ دباؤ ہے، مجھے جھوٹ پکڑنے والی مشین سے بھی گزارا گیا ، مجھ سے 24 تا 48 گھنٹے کی پوچھ گچھ کی گئی۔
بونی کپور نے سری دیوی کے ساتھی اداکار ناگا ارجنا کے ایک بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جب وہ تعزیت کے لئے آئے تو مجھے بتایا کہ بھوکا رہنے کی وجہ سے اداکارہ فلم کی عکس بندی کے دوران باتھ روم میں گر گئی تھی اور اُن کے دانت ٹوٹے تھے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہےکہ 1978 میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم ’سولہواں ساون‘ سے کیا تھا۔
ان کی مشہور ترین فلموں میں ’چاندنی‘، ’لمحے‘، ’مسٹر انڈیا‘، ’خدا گواہ‘ ’صدمہ‘ اور ’نگینہ‘ شامل ہیں۔
سری دیوی نے ہندی فلموں کے علاوہ جنوبی ہند میں تمل، تیلیگو، ملیالم، اور کنڑ زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔
سری دیوی نے فلم پروڈیوسر بونی کپور سے سال 1996 میں شادی کی تھی اور ان کی دو بیٹیاں خوشی کپور اور جھانوی کپور ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کو 2013 میں حکومت کی جانب سے پدماشری اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ پانچ بار فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔
سری دیوی نے 90 کی دہائی میں اپنے فلمی کریئر کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News