
علیزے شاہ کے نئے ہیئر اسٹائل کی دھوم، ویڈیو وائرل
علیزے شاہ پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بے باک انداز کے باعث چھائی رہتی ہیں۔
خوبرو نامور اداکارہ علیزے شاہ اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنی ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے گلابی اور سفید رنگ کے بالوں کے ساتھ ایک نیا اسٹائل اپنایا ہے۔
ان کے اس نئے ہیئر اسٹائل اور باربی ڈول روپ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں اورصارفین کی جانب سے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہاہے۔
وائرل ویڈیو دیکھیں:
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
علیزے شاہ کی یہ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کسی نے ان کی تعریف کی تو کسی نے انہیں اس انداز کو اپنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اکثر افراد اس کشمکش میں بھی مبتلا ہیں کہ اداکارہ نے یہ فلٹر استعمال کیا ہے یا پھر بالوں کی جدید ایکسٹینشن کا استعمال کیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 4.3 ملین ہے اور روز بہ روز ان کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘، ’میرا دل میرا دشمن‘، ’دل موم کا دیا‘، ’بے بسی‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News