فلسطین کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا اکاوْنٹس پر پابندی لگائی جارہی ہے، اداکارہ اُشنا شاہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا اکاوْنٹس پر پابندی لگائی جارہی ہے، بلاک کیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں سول سوسائٹی پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں اداکارہ اُشنا شاہ سمیت حنا خواجہ نے بھی شرکت کی۔
اداکارہ نے فلسطین کے حق میں آواز اُٹھاتے ہوئے کہا کہ فلسطین آزاد نہیں ہے، 1948 سے معصوم فلسطینیوں پر جبر و ستم ہورہا ہے، غزہ میں جنگ نہیں بلکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جوکہ غیر قانونی ہے۔
Summing it up at the civil society March yesterday. The organisers did a fantastic job & people from all walks of life came out. We need to keep this going! pic.twitter.com/SJqYzXYS4x
Advertisement— Ushna Shah (@ushnashah) October 22, 2023
انہوں نے کہا کہ ہم صرف فلسطین میں جنگ بندی نہیں بلکہ فلسطین کی آزادی بھی چاہتے ہیں، وہ آزادی جس میں کوئی خوف نہ ہو اور جب تک فلسطین کو آزادی نہیں ملے گی ہم اسی طرح سڑکوں پر نکلیں گے اور چُپ نہیں بیٹھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا ایک پروپیگنڈہ کے تحت غلط رپورٹنگ کررہا ہے، فلسطینیوں کی آواز دبا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا کے عہدیدار بھی اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، فلسطین کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا اکاوْنٹس پر پابندی لگائی جارہی ہے، بلاک کیا جارہا ہے۔
اداکارہ کے مطابق اسرائیل کی دہشتگردی پر مسلم ممالک خاموش ہیں جبکہ دُنیا کے سُپر پاور ممالک فلسطین کے قتلِ عام میں اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم غزہ نہیں جاسکتے لیکن یہاں پاکستان میں رہ کر اپنی آواز بُلند کرکے اپنی حکومت پردباؤ ڈال سکتے ہیں کہ کُھل کر فلسطین کی حمایت کریں۔
اداکارہ اُشنا شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم حق اور سچ کے راستے پر ہیں، ہر پاکستانی کو فلسطین کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کا حصہ بننا چاہیے کیونکہ اب یہ یہودی یا مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ نسل کشی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر حملے کا آج 16 واں روز ہے اور اس عرصے میں غزہ کے شہداء کی تعداد 4 ہزار 700 سے تجاوز کرچُکی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
