Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہلی ہائی کورٹ نے ‘بگ باس’ کی غیر منظور شدہ نشریات پر پابندی لگا دی

Now Reading:

دہلی ہائی کورٹ نے ‘بگ باس’ کی غیر منظور شدہ نشریات پر پابندی لگا دی
بگ باس

بگ باس کی تاریخ میں پہلی بار گھر کے اندر موبائل فونز رکھنے کی اجازت

بھارت کا سب سے زیادہ پسندیدہ ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 17 کا آغاز حال ہی میں ہوا جس کے متعلق اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے ریئلٹی ٹیلی ویژن شو بگ باس کی غیر منظور شدہ نشریات پر روک لگا دی ہے اور کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر اس کے مواد کو نشر کرنے والی ویب سائٹس سے پائریسی کو فروغ ملے گا۔

مدعی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے ٹیلی ویژن چینلز اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ہندی سمیت مختلف فارمیٹس میں اس شو کو نشر کرتا ہے، لیکن “بگ باس” کے نام کے ساتھ کئی ویب سائٹس پر پروگرام کو غیر قانونی طریقے سے نشر کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے انہیں مالی طور پر نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بعدازاں عدالت نے، ٹیلی ویژن چینلز کی طرف سے دائر کیے گئے مقدمے کو نمٹاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو “بہت زیادہ مقبولیت” حاصل ہے اور اس کے مواد کی غیر قانونی ترسیل، شو کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔

عدالت کے حکم کے مطابق اس طرح کی ویب سائٹس  کو اجازت دینے کا مقصد پائریسی کو فروغ دینا اور چینل کو مالی نقصان پہنچانا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق جو ویب سائٹس اس شو کو غیر قانونی طور پر نشر کرنے میں ملوث تھیں انہیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور آئندہ اس شو کو غیر قانونی طور پر نشر کرنے والی کسی بھی ویب سائٹس کے خلاف فوری ایکشن لینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

بگ باس، ایک مقبول ترین ریئلٹی شو ہے جس کی میزبانی سلمان خان کرتے ہیں، جو بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے بڑے سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر