
سوشانت سنگھ کی موت کے بعد زندگی جہنم بن گئی تھی، ریا چکرورتی
بالی وڈ کی اداکارہ ریا چکرورتی نے سوشانت سنگھ کی موت کے بعد جیل میں گزرے 28 دن کو مایوس کن قرار دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے اپنے دیرینہ دوست اورآنجہانی اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کے بے وقت انتقال کے بعد جیل میں اپنے تجربے کے بارے میں کھل کر بات کی۔
31 سالہ اداکارہ ریا چکروتی نے کہاکہ جب آپ کو معاشرے سے الگ کرکے قید خانے ڈال دیا جائے کیونکہ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ آپ معاشرے کے لیے نااہل ہیں، تو پھر آپ خود یا آپ کی شخصیت یا وہ چیزیں جو آپ نے تخلیق کی ہوتی ہیں وہ مکمل طور پر ٹوٹ جاتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ایک انڈر ٹرائل قیدی کی حیثیت سے ایک ماہ تک جیل میں رہی، ایسا قیدی سزا یافتہ نہیں ہوتا، اس وقت ان کے ساتھ وہاں موجود تمام خواتین قیدی معصوم تھیں کیونکہ وہ مجرم ثابت نہیں ہوئی تھیں۔
ریا چکروتی نے کہا کہ ان خواتین کو دیکھنے اور ان سے مل کر ایک منفرد تجربہ حاصل کیا، ان میں ایک قسم کی محبت اور دوبارہ ابھرنے کا جذبہ موجود تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
سوشانت سنگھ نے 14 جون 2020 کو اپنے فلیٹ پر خود کشی کر لی تھی۔
پولیس نے سوشانت کے اہل خانہ کی درخواست پر بھارتی اداکارہ اور ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو بھی شامل تفتیش کیا تھا مگر ان پر قتل کا الزام ثابت نہیں ہو سکا۔
بھارتی پولیس طویل عرصہ شواہد اکٹھے کرتی رہی مگر حتمی نتیجہ نہ نکلا۔
ناقص تفتیش پر کیس بھارتی تحقیقاتی ادارے، سی بی آئی کے حوالے کیا گیا تھا جس کی معاونت کرتے ہوئے آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی فرانزک ٹیم نے بتایا کہ سوشانت کے جسم پر کسی زخم کا نشان نہیں تھا نہ ہی ان کے جسم میں شراب کی موجودگی کے شواہد ملے۔
پولیس کو ان کی رہائش گاہ سے ان کے علاج و معالجے کے دستاویزات ملے تھے جس سے اندازہ لگایا گیا کہ وہ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔
اداکار کے قریبی دوستوں کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار تھے، تاہم ان کی پریشانی میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کے باعث اضافہ ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News