
معروف یوٹیوبر علیزہ سحر کے بھائی نے سب سچ بتا دیا
معروف یوٹیوبر علیزہ سحر کے بھائی نے سب سچ بتا دیا ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ معروف یوٹیوبر علیزے سحر نے خودکشی کر لی ہے، وہ اسپتال میں ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔
تاہم اب ان کے بھائی نے اپنی بہن سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے، ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ علیزے سحر بالکل ٹھیک ہیں۔
اس حوالے سے یوٹیوبر اسامہ ارشد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ” میرے دوست عامر عباس کا علیزے سحر کی فیملی سے قریبی تعلق ہے، عامر نے علیزے کے بھائی سے ٹیلیفون پر بات کی اور ٹک ٹاکر کے بھائی نے خودکشی کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ یہ بالکل جھوٹی خبریں ہیں، علیزے بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے خودکشی کی کوشش نہیں کی ‘۔
اسامہ ارشد کا کہنا ہے کہ ’علیزے سحر کے بھائی سے میں نے ذاتی حیثیت میں بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی، ان کو ٹیلیفون کیے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا اور اب ان کا نمبر بند جارہا ہے ‘۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News