Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویڈیو: اللو ارجن کے مومی مجسمے کی پہلی جھلک جاری کردی گئی

Now Reading:

ویڈیو: اللو ارجن کے مومی مجسمے کی پہلی جھلک جاری کردی گئی

ویڈیو: اللو ارجن کے مومی مجسمے کی پہلی جھلک جاری کردی گئی

تیلگو فلم انڈسٹری کے نیشنل ایوارڈ یافتہ سپراسٹار اللو ارجن کے مومی مجسمے کی پہلی جھلک مادام تساؤ میوزیم نے جاری کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں سپر اسٹار اللو ارجن کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی اس سال کے آخر میں کی جائے گی۔

مادام تساؤ میوزیم نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں سپراسٹار کے مداحوں کے لئے ان کے مومی مجسمے کی پہلی جھلک دکھائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اللو ارجن اپنے مجسمے کی ابتدائی تیاری کو دیکھنے کے لئے میوزیم پہنچے تو انہوں نے کہاکہ میرے لیے یہ اعزاز ایک غیر حقیقی تجربہ ہے،   میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میں خود کو مادام تساؤ میں ایک مومی شخصیت کے طور پر دیکھوں گا۔

 بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری سے اللو ارجن تیسرے اداکار ہیں جن کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا، ان سے قبل سپراسٹار مہیش بابو اور پرابھاس کے مجسمے اس میوزیم کی زینت بن چکےہیں۔

واضح رہے کہ اللوارجن آج کل اپنی بلاک بسٹر فلم پشپا کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جسے اگلے سال ریلیز کے لئے پیش کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر