Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی گلوکار اے آر رحمان بڑی مشکل میں پھنس گئے

Now Reading:

معروف بھارتی گلوکار اے آر رحمان بڑی مشکل میں پھنس گئے

معروف بھارتی گلوکار اے آر رحمان بڑی مشکل میں پھنس گئے

عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی گلوکار اے آر رحمان بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روف ہندوستانی کلاسیک گلوکار استاد فیاض واصف الدین ڈگر نے اے آر رحمان پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا۔

انہوں نے عدالت میں اے آر رحمان اور دوسرے پروڈیوسرز پر الزام لگایا کہ گانا ’ویرا راجہ ویرا‘ کی کمپوزیشن شیوا ستوتی سے نقل کی گئی ہے، جسے ان کے والد ناصر فیاض الدین ڈگر اور چچا ظہیر الدین ڈگر نے ترتیب دیا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ نے میوزک کمپوزر اے آر رحمان کو حکم دیا کہ وہ پونیئن سیلوان پارٹ 2 کے گانے ویرا راجہ ویرا کی خام ریکارڈنگ پیش کریں کیونکہ ہندوستانی کلاسیک گلوکار فیاض واصف الدین ڈگر نے آے آر رحمان کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

گانوں کو سننے کے بعد جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ نے مشاہدہ کیا کہ ”بیٹ اور تال میں یقینی طور پر کچھ مماثلت ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے“، جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ نے اے آر رحمن کے وکیل سے کہا، ”آپ کو اپنی خام ریکارڈنگ کو زیور یا کمپیوٹر سے تیار کردہ سامان کے بغیر پیش کرنا پڑے گا۔“

Advertisement

حکم نامے میں عدالت نے واضح کیا کہ وہ موجودہ مرحلے پر کوئی مشاہدہ نہیں کرنا چاہتی لیکن اے آر رحمان کو الزامات کا جواب دینا ہوگا، عدالت اس معاملے کی اگلی سماعت 7 نومبر کو کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر