
ورلڈکپ کے دوران ٹائیگر 3 کی بھرپور تشہیری مہم چلائے جانے کا فیصلہ
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ٹائیگر 3 کی تشہیری مہم کے لیے تیار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی فلم کی تشہیری مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کر لئے گئے ہیں۔
BREAKING:
AdvertisementTiger roars at the Cricket World Cup to create historic reach for the YRF Spy Universe film!#Tiger3 will take over the India vs Pakistan match! #SalmanKhan has also shot for cricket World Cup thematic co-branded promos to run throughout the tournament across India… pic.twitter.com/zJ0kR8NYcK
— Manobala Vijayabalan (@ManobalaV) October 11, 2023
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ٹائیگر 3 کی تشہیر کے لئے کچھ پروموز بھی شوٹ کئے جارہے ہیں جو کہ میچز کے دوران نشر کئے جائیں گے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے لئے کچھ خاص تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔
ٹائیگر 3 کی ریلیز سے قبل ہی “ٹائیگر کا میسج” دھوم مچا چکا ہے جس میں سلمان خان کو ٹائیگر کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو ایک بھارتی جاسوس ہے اور 16 اکتوبر کو فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا جائے گا جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3، دیوالی پر ریلیز ہونے والی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News