بھارتی اداکارہ کو فواد خان کی یاد ستانے لگی
پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر مقبول سپراسٹار فواد خان کسی تعریف کے محتاج نہیں ، ان کا نام ہی ان کی وجہ شہرت ہے۔
فواد خان نے سال 2014 میں بالی وڈ فلم ’’خوبصورت‘‘میں اداکارہ سونم کپور کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھا کر بھارتیوں کے دلوں میں جو جگہ بنائی تھی وہ اب تک قائم ہے ، جس کا اظہار بالی وڈ کے کئی اسٹارز سوشل میڈیا پرکرتے نظر اتے ہیں۔
گزشتہ روز بھارتی اداکارہ سریشتی ڈکشٹ نے فواد خان کو یاد کرتے ہوئے بالی وڈ میں ان کی کمی کے احساس کا اظہار کیا۔
ناموربھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ سریشتی ڈکشٹ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ فواد خان اپنے دوستوں کے ہمراہ مختلف گانوں پر ڈانس کر رہےہیں ۔
بھارتی اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’لوٹ آؤ فواد‘، اور ساتھ ہی روتے ہوئے ایک ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی کہاکہ ’فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فواد خان اچھے اداکار ہیں، اسکرین پر ہم دونوں کی کیمسٹری بہترین تھی میں ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہوں‘۔
واضح رہےکہ سال 2019 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تعلقات خراب ہونے کے باعث پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔
اس پابندی کے باعث پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر ، جاوید شیخ، صبا قمر، عاطف اسلم ، راحت فتح علی خان سمیت دیگر فنکاروں نے بھارت میں کام کرنا چھوڑدیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
