پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ اُنہیں سیاست میں بہت زیادہ دلچسپی نہیں ہے لیکن وہ ملکی معاملات سے متعلق سیاست میں ہونے والی ہلچل اور تبدیلیوں پر نظر رکھتی ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ آج کل کی سیاست اور حالات بہت اچھے نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود وہ آنے والے انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کریں گی۔
شوبز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب شوبز کی دنیا میں آنا آسان بن چکا ہے تاہم آنے والے نئے اداکار محنت نہیں کرتے اور وہ کہتے ہیں کہ وہ پیسوں کے لیے کام نہیں کر رہے جبکہ اداکارائیں کہتی ہیں کہ وہ تو تب تک کام کریں گی جب تک ان کی شادی نہیں ہوجاتی۔
انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے پی ٹی وی کے دور میں کام شروع کیا تو انہیں ڈر لگا رہتا تھا کہ کہیں شوٹنگ کے سیٹ پر پہنچنے میں دیر نہ ہوجائے، کہیں ان سے کوئی غلطی ہوگئی تو انہیں کام سے نہ نکال دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان سمیت دیگر اداکاروں کو اپنے پیسے مانگنے تک کی ہمت نہ ہوتی تھی لیکن اب چیزیں تبدیل ہو چکی ہیں۔
نادیہ افگن کے مطابق وہ متعدد نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں، جنہیں وہ کئی بار کہہ چکی ہیں کہ شوٹنگ سے قبل اسکرپٹ پڑھ لیں، جس پر وہ انہیں کہتے ہیں کہ انہیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ وہ یہ کام پیسوں کے لیے نہیں کر رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ایک اچھی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اب اس میں بہت ہی پڑھے لکھے اور امیر گھرانوں کے بچے آگئے ہیں لیکن وہ اداکاری کرنے کے دوران محنت پر یقین نہیں رکھتے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
