
دوسرے بچے کے متعلق افواہوں پر انوشکا شرما کا ردعمل
پچھلے کچھ دنوں سے یہ خبر گردش میں ہیں کہ انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ نے ایک پوسٹ کے ذریعے جواب دیا ہے۔
انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر ان کے دوسرے بچے کے متعلق آراء کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انوشکا اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہیں اور پچھلی بار کی طرح اس بار بھی وہ بعد میں دنیا کے ساتھ یہ خبریں شیئر کریں گی۔
رپورٹ میإ یہ بھی بتایا گیا کہ حال ہی میں انوشکا اور ویرات نے ممبئی میں ایک میٹرنٹی کلینک کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے میڈیا کے لوگوں سے سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر نہ کرنے کی درخواست کی تھی اور جلد ہی اس خبر کا اعلان کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
انوشکا شرما نے نومبر 2017 میں ویرات کوہلی سے شادی کی تھی اور انہوں نے جنوری 2021 میں اپنی بیٹی وامیکا کا استقبال کیا۔
کام کے محاذ پر، انوشکا شرما فلم ’چکڑا ایکسپریس‘ کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ فلم کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے اور اداکارہ اس میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News