
ڈیوڈ بیکہم نے ٹیلر سوئفٹ کو کیا مشورہ دیا؟
عالمی شہرت کے حامل نامور سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ذاتی زندگی اور تعلقات کے حوالے سے مفید مشورے دئیے ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کی گہری دوستی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ، تاہم دونوں نے ابھی تک اپنے تعلقات کی تصدیق نہیں کی۔
فٹ بال کے لیجنڈ ڈیوڈ بیکہم نے ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کے لیے کچھ مشورے شیئر کیے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم ’بیکہم‘ کے پریمیئر کے موقع پرانٹرویو دیتے ہوئے سابق فٹ بالر نے کہا ٹیلر سوئفٹ حیرت انگیز صلاحیت کی حامل گلوکارہ ہیں، انہیں خوش رہنے کا حق ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے گلوکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ زندگی میں کچھ بھی کریں، جس کسی کے بھی ساتھ ہوں، اگر آپ خوش ہیں تو یہ سب سے اہم بات ہے۔
اس دوران سابق فٹ بالر نے کہاکہ اپنے محبوب کیلئے وقت نکالنا طویل اور دیرپا تعلقات کا رازہے۔
ڈیوڈ بیکہم نے سابق اسپائس گرل گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر وکٹوریہ بیکہم سے اپنی شادی کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ میں اور وکٹوریا ( اہلیہ) پچھلے 26 برس سے ایک ساتھ ہیں، یہ تقریباً تین دہائیاں بنتی ہیں، ہماری بچے بہت اچھے ہیں، ہم دونوں نے کئی کاروبار ایک ساتھ کیے لیکن اس سب کے باوجود ہم ایک دوسرے کیلئے وقت نکالتے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ڈیوڈ بیکہم نے مزید کہا کہ میں اور میری اہلیہ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور ہم دونوں کو معلوم ہے کہ تعلقات میں آپ دونوں کو بہت کوشش کرنا پڑتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News