Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکارہ کا جنات سے باتیں کرنے کا دعویٰ

Now Reading:

معروف اداکارہ کا جنات سے باتیں کرنے کا دعویٰ

معروف اداکارہ کا جنات سے باتیں کرنے کا دعویٰ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ سعدیہ امام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جنات سے نہیں ڈرتیں بلکہ ان سے باتیں تک کرتی ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سعدیہ امام نے بتایا کہ جنات حقیقت ہیں، ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا یہ باتیں ہمیں ہمارے بزرگ تک بتاتے تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بزرگ کہا کرتے تھے کہ گوشت کھاتے وقت ہڈی میں تھوڑا گوشت رہنے دیا کریں کیونکہ وہ کسی اور کا حصہ ہوتا ہے، اسی طرح ماضی میں ہر جمعرات کو میٹھا پکانے کی ہدایت کی جاتی تھی اور پھر کچھ کھانے کو چھت پر رکھنے کا کہا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہڈی میں بچے ہوا گوشت یا بچے ہوئے کھانے کو چھت پر رکھنے کا مشورہ بزرگ افراد اس لیے دیتے تھے کہ انہیں پتا تھا کہ ہمارے ساتھ کوئی بھی رہتا ہے اور وہ حصہ ان کا ہے۔

سعدیہ امام نے ڈرامے کی شوٹنگ کا ایک واقعہ بتایا کہ وہ جب دبئی میں شوٹنگ کے لیے گئیں تو جنات نے صبح سویرے ان پر حملہ کردیا، وہ سو رہی تھیں کہ اچانک کسی نے ان کی ٹانگیں پکڑلیں، جس پر انہوں نے قرآنی آیات پڑھ کر زور سے ان آیات کو ان کی جانب پھینکا، جس کے بعد کمرے کی تمام لائٹس ہلنے لگیں اور کمرے کا شیشہ تک ٹوٹ گیا اور انہوں نے ان کی ٹانگیں چھوڑ دیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں جنات سے باتیں کرتی ہیں، جب وہ کمرے میں بیٹھی ہوتی ہیں اور انہیں کچن سے آوازیں آتی ہیں تو وہ انہیں زور سے کہتی ہیں کہ کچن استعمال کرنے پر پابندی نہیں ہے لیکن اسے گندا نہیں کرنا اور صفائی کا خیال رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض مرتبہ جب وہ صبح کو سویرے اٹھیں تو انہوں نے کچن میں گندگی دیکھی، جس پر انہوں نے نوکرانی سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے چائے نہیں بنائی، آپ ان سے پوچھیں جن سے آپ باتیں کرتی ہیں۔

Advertisement

سعدیہ امام کے مطابق بعض اوقات جب وہ ٹی وی دیکھ رہی ہوتی ہیں تو وہاں کوئی نہ کوئی آجاتا ہے، جس پر وہ انہیں ساتھ بیٹھ کر ٹی وی سیریل دیکھنے کی دعوت دیتی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر