
سلمان خان کی میگا ایکشن تھرلر فلم “ٹائیگر 3” کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان کی میگا ایکشن تھرلر فلم “ٹائیگر 3” کی نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق 12 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم کا دورانیہ دو گھنٹے 35 منٹ ہے جبکہ فلم کی ایڈوانس بکنگ 5 نومبر سے شروع ہوگی۔
شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے کومیو کردار دیا تھا اور اب ’ٹائیگر3‘ میں کنگ خان بھی کومیو ایکشن میں نظر آئیں گے۔
فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔
میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔
ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچُکی ہے۔
یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی ووڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی ’وار‘ اور شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ دھوم مچا چُکی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News