Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدنان ظفر عرف کین ڈول کی ویڈیوز کے تخلیقی ہونے کے پیچھے کیا راز چھپا ہے؟

Now Reading:

عدنان ظفر عرف کین ڈول کی ویڈیوز کے تخلیقی ہونے کے پیچھے کیا راز چھپا ہے؟
کین ڈول

عدنان ظفر عرف کین ڈول کی ویڈیوز کے تخلیقی ہونے کے پیچھے کیا راز چھپا ہے؟

معروف ٹک ٹاکر عدنان ظفر جنہیں کین ڈول کے نام سے جانا جاتا ہے وہ پاکستان کی ایک بے انتہا شہرت اور  اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیت ہیں۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کین ڈول فلحال دبئی میں مقیم ہیں تاہم وہ پاکستان آتے رہتے ہیں انہوں نے ایک طویل سفر طے کر کے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

عدنان ظفر بہترین حس مزاح رکھتے ہیں، وہ بہت ہی ملنسار اور سادہ طبیعت کے مالک ہیں، لوگ ان کے انداز ، ان کے حس مزاح اور دل سے دیسی ہونے کی وجہ سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ وہ بے تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اپنی ہر ویڈیو کو الگ انداز سے بناتے ہیں اور اس میں اکثر اوقات تفریح کے ساتھ ایک پیغام بھی ہوتا ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔وہ پاکستان کی پہلے کین ڈول ہیں اور مداح ان کے کام اور ان کے تخلیق کردہ مواد کو بے حد سراہتے ہیں۔

عدنان ظفر کو حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں مہمان کی حیثیت سے مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔

Advertisement

کین ڈول نے اپنی زندگی اور  بچپن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگ ان سے کہتے ہیں آپ اداکاری اور ماڈلنگ کیوں نہیں کرتے اس پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنا کام، اپنا مواد اور اپنی منفرد شناخت بنانا چاہتے تھے تاکہ لوگ فیملی کےساتھ مل کر ان کے کام سے محظوظ ہوں اور وہ کوئی ایسا کام پیش کرنا یا اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے جسے دیکھ کر لوگ کہیں ان کے ساتھ نہیں ملنا۔ وہ اپنی خوشی سے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے انداز سے ایک منفرد کام پیش کرنا چاہتے ہیں۔

کین نے پہلی بار یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی ماں نے ایک سنگل پیرنٹ کے طور پر ان کی پرورش کی ہے انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ ایک بہت مضبوط خاتون تھیں والد سے علحیدگی کے بعد انہوں نے ایک سیلون میں کام کیا اور اکیلےان کی پرورش کی، جب والد نہیں ہوتے تو آپ کو بہت سارے تلخ تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے آپ اپنے اردگرد لوگوں یہاں تک قریبی رشہ داروں کا رویہ بھی تبدیل ہوئے دیکھتے ہیں۔

اور آج وہ جو کچھ بھی ہیں یہ سب اکیلے ان کی ماں نے کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے چیزیں بہت مشکل تھیں اور انھوں نے بچپن میں بہت درد دیکھا ہے۔ وہ جدوجہد کو سمجھتے ہیں اور انہیں فخر ہے کہ وہ آج اپنی ماں کے لیے وہ سب کچھ کرنے کے قابل ہے اور  وہ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں ہے جس کی وہ حقدار ہے۔

عدنان کے مطابق جب آپ بچپن میں ہی بہت زیادہ مشکل حالات دیکھ لیتے ہیں تو اس کا اثر آپ کی تخلیقی صلاحیتوں پر پرٹا ہے اور وہ نکھر جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بہت زیادہ تخلیقی مواد پیش کرتے ہیں ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر