
سنجے دت کے ساتھ اپنی دوستی کے متعلق سنیل شیٹی نے کیا کہا؟
بالی ووڈ کے دو معروف اداکار سنیل شیٹی اور سنجے دت صرف ساتھی اداکار ہی نہیں بلکہ اچھے دوست بھی ہیں اور ان کی جوڑی بھی کافی مشہور ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکار سنیل شیٹی نے سنجے دت کے ساتھ اپنی دوستی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ایک ساتھ کمال کی جوڑی ہیں اور سنجے کے ساتھ کام کرنے میں بھی بہت مزہ آتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے مزید کہا کہ ہم وہ دوست ہیں جو ہمیشہ اچھی طرح سے ملتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بہت پرسکون رہتے ہیں اور جب ہم ایک ساتھ شوٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو پورا سیٹ پرسکون ہو جاتا ہے۔ سنجے بڑے دل والے ہیں اور جو کہتے ہیں ویسا ہی کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اداکار نے حال ہی میں ایک نجی شو میں ایک ساتھ شرکت بھی کی جس کے متعلق بات کرتے ہوئے سنیل شیٹی نے کہا کہ سنجے میں ایک خاص قسم کا مزاح کا احساس ہے، ہم دونوں کا ستارہ بھی ایک ہی ہے اور ہم دونوں ہی قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
انہوں نے سنجے کے ساتھ اپنے گزارے گئے وقت کے حوالے سے کہا کہ ان کے خیال میں وہ ایک جادوئی وقت تھا۔
اس موقع پر سنیل شیٹی نے فلم انڈسٹری میں بدلتے ہوئے رجحانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ آج انڈسٹری کی اپنی کوئی آواز نہیں ہے، کوئی بھی کسی کے متعلق ہونے والی غلط بات پر کھڑا نہیں ہوتا، سب کچھ کمزور ہو گیا ہے کیونکہ ایک دوسرے کا دفاع کرنے کے لیے اب کوئی نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق معروف اداکار سنیل شیٹی اور سنجے دت کی یہ جوڑی بھارتی شو اسٹار بمقابلہ فوڈ سروائیول میں ایک ساتھ مختلف کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
سنیل اور سنجے کو 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم نو پرابلم میں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھا گیا تھا، لیکن یہ جوڑی فلم کانٹے، دس، اور شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا جیسی ایکشن فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے مشہور ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News