
لائیو شو میں چاہت فتح علی خان کی مہوش حیات کیساتھ چھیڑ چھاڑ
لندن میں لائیو شو کے دوران اپنی مضحکہ خیز گلوکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لندن میں آئی پی پی اے ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں لاتعداد پاکستانی اداکاروں نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پراس تقریب کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکارہ مہوش حیات اپنا ایوراڈ وصول کر نے اسٹیج پر آئیں تو ان کے ساتھ گلوکار چاہت فتح علی خان کو بھی مدعو کیا گیا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس وقت اسٹیج پر میزبان احمد علی بٹ اور اداکاراحسن خان بھی موجود تھے، جنھوں نے گلوکار چاہت فتح علی خان سے گانے کی فرمائش کی۔
جب انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں گانا گانا شروع کیا تو وہاں موجود سب حاضرین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
اسی دوران چاہت فتح علی خان اسٹیج پر موجود اداکارہ مہوش حیات کی جانب متوجہ ہوئے اور ان کے قریب کھڑے ہوکر مضحکہ خیز حرکتیں شروع کر دیں ، جس پر اداکارہ ہنستے ہوئے ان کے پاس سے ہٹ کر دور جا کر کھڑی ہو گئیں۔
چاہت فتح علی نے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مائیک میں مہوش حیات کے حوالے سے حاظرینِ محفل سے کہا کہ یہ توشرما گئیں ۔
سوشل میڈیا پر یہ وائرل ویڈیو صارفین کو زیادہ پسند نہ آئی، وہ اداکارہ سے چاہت فتح علی خان کی غیر رسمی گفتگو پر سیخ پا ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی پی پی اے کی تقریب میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر ، حبا بخاری،عدنان صدیقی، مہوش حیات،حمائمہ ملک،عتیقہ اوڈھو، احسن خان، عائشہ عمر اور یشما گل سمیت کئی ایک ناموراداکاروں نے شرکت کر کے ایوارڈ کی تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News