Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف رضا میر کا نوجوان جوڑوں کو مفید مشورہ

Now Reading:

آصف رضا میر کا نوجوان جوڑوں کو مفید مشورہ
آصف رضا میر

آصف رضا میر کا نوجوان جوڑوں کو مفید مشورہ

آصف رضا میرکا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں، وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکار باکمال پروڈیوسر ہیں۔

آصف رضا میر نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنی عمدہ  اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا، تاہم  پی ٹی وی کا ڈرامہ تنہائیاں ان کی وجہ شہرت بنا اور اس کے بعد ان کا نام گویا ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت بن گیا یہی وجہ ہے کہ وہ مداحوں کی ایک بڑی تعداد رکھتے ہیں۔

  ان کے مشہور ڈراموں میں تان سین، اماوس، آنگن تیڑھا، دشت تنہائی، تیرے لیے، اگر تم نہ ہوتے، کیسی ہیں دوریاں، مورے سیاں، نبھا اور خلش شامل ہیں جبکہ ان کی مشہور فلمیں پلے بوائے، دامن، بدلتے موسم، وفا، مان جاؤ نہ، پرواز ہے جنون اور لندن نہیں جاؤں گی ہے۔

آصف رضا میر نہ صرف ایک بہترین اداکارہیں بلکہ ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی جس کے ذریعے انہوں نے کئی کامیاب پروجیکٹس دیئے ہیں۔ وہ آج کل جھوک سرکارمیں اپنے بہترین کردار کے حوالے سراہے جارہے ہیں۔

Advertisement

آصف رضا میر کی شادی کو 32 سال ہو چکے ہیں اور وہ اپنی بیوی ثمرہ کے ساتھ ایک کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

آصف رضا میرکو حال ہی میں ایک شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا، واضح رہے کہ تنہائیاں اداکار بہت کم انٹرویو دیتے ہیں تاہم یہ ان کا 10 سال میں پہلا انٹرویو ہے جس میں انہوں نے انڈسٹری میں اپنے سفر، زندگی میں اتار چڑھاؤ اور اپنی شادی اور اپنے بیٹوں احد اور عدنان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں جو کچھ دیکھا اس کی بنیاد پر نوجوان جوڑوں کے ساتھ اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔

آصف رضا میر نے جو کچھ بھی اپنی شادی شدہ زندگی سے سیکھا اس سے نئے جوڑوں کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے، اور ہمیشہ اپنے ساتھی کا احترام کرنا چاہیے۔ مسائل ہوں گے، بحث بھی ہوگی، دلائل ہوں گے، مختلف نقطہ نظر ہوں گے لیکن اپنے ساتھی کو حقیر یا کم تر نہ سجھیں اسے اپنے ساتھ ہر بات، ہر کام میں شامل رکھیں تاکہ دونوں ہی ایک ساتھ آگے بڑھیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی شدہ زندگی میں ’’ہم یا ہمارے‘‘ بارے میں سوچنا چاہئے نہ کہ ’’میں یا میرے‘‘ بارے میں اس طرح سوچنا ہی تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کو سرخ جھنڈا نظر آتا ہے کہ آپ کا رشتہ ٹھیک نہیں چل رہا اور اختلافات جنم لیں رہے ہیں تو آگے بڑھیں اور وقت ضائع نہ کریں۔

آصف رضا میر نے اس بارے میں بھی اپنی رائے کا اظہار کیا کہ نوجوان ان دنوں کمٹمنٹ فوبک کیوں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے اردگرد کا مشاہدہ کرتے ہیں اور اب لڑکیاں معاشی طور پر مستحکم اور خود مختار ہو رہی ہیں اور انہیں اپنے فیصلے خود کرنے کی خود مختاری بھی حاصل ہے۔ لیکن کئی بار، مرد وابستگی کے بعد خواتین کی حمایت نہیں کرتے جس کی وجہ سے کمٹمنٹ فوبیا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے حالات بہتر ہوں گے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر