
بالی وڈ میں نئے اداکاراؤں کیساتھ کیسا برتاؤ ہوتا ہے، شہنازگل نے بتادیا
مقبول ترین بھارتی رئیلٹی شو بِگ باس سے مشہور ہونے والی اداکارہ شہناز گل اب کسی تعریف کی محتاج نہیں، ان کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہےکہ وہ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد میں سے ایک ہیں۔
شہناز گل نے رواں سال سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ سے بالی وڈ انڈسڑی میں انٹری دی ہے۔
اداکارہ اپنی پنجابی فلموں جیسے کالا شاہ کالا اور ڈاکا کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ بگ باس 13 میں انہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
شہناز گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ایک متوسط گھرانے سے تعلق تھا جہاں لڑکیوں کی جلدی شادی کر دی جاتی ہے، انہوں نے چھوٹی سی عمر میں ہی اکیلے گھر سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا تھا کیونکہ ان کے خواب بہت بڑے تھے اور گھر میں رہ کر ان کے خواب پورے نہیں ہو سکتے تھے۔
آج کل شہنا زگل اپنی آنے والی فلم ‘تھینک یو فار کمنگ’ کی تشہیری مہم میں مصروف نظر آ رہی ہیں جو کہ 6 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس فلم میں شہناز گل کے علاوہ بھومی پڈنیکر، کوشا کپیلا، ڈولی سنگھ اور شیبانی بیدی شامل ہیں۔
فلم ‘تھینک یو فار کمنگ’ کی تشہیری مہم کے دوران اداکارہ نے بتایاکہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سب اداکاروں کے ساتھ یکساں سلوک کیا گیا ۔
انہوں نے بتایاکہ مجھے شوٹنگ سے قبل ایسا لگ رہا تھا کہ یہاں بھی بڑے اور چھوٹے اداکاروں میں تفریق کرکے مختلف سلوک کیا جائے گا جیسے عام طور پر فلم سیٹ میں چھوٹے لوگوں کو سائیڈ پر کیا جاتا ہے لیکن شوٹنگ کے دوران مجھے واقعی برابری محسوس ہوئی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شہنا زگل نے مزید بتایاکہ اس حوالے سے پروڈکشن کا بھی بہت بڑا رول ہوتا ہے، انہوں نے ایک فیصد بھی ایسا محسوس نہیں ہونے دیا کہ یہ لڑکی مرکزی کردار والی ہے باقی کردار سائیڈ پر رہیں، سب اداکاروں کے ساتھ برابری کا برتاؤ کیا گیا جوکہ خوش آئند ہے۔
اس فلم میں اپنے گلیمریس انداز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہنا زگل نے کہاکہ میں اپنے نئے روپ کا کریڈٹ فلم پروڈیوسر ریا کپور کو دیتی ہوں ، انہوں نے مجھے سونم کپور والا انداز دے کر ہمیشہ کیلئے بدل دیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News