شاہ رخ خان نے رومانوی فلمیں نہ کرنے کی وجہ بتادی
بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کو رومانوی فلموں کا بادشاہ کہا جاتا ہےلیکن اب وہ صرف ایکشن فلمیں کرکے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اداکارہ رانی مکھرجی اور فلمساز کرن جوہر کے ہمراہ بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی سلور جوبلی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس مو قع پر شاہ رخ خان نے اپنے منفرد انداز میں اس فلم کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اس فلم کا ہماری زندگی اور دل میں بہت اہم مقام ہے، یہ بات آپ لوگوں کی سمجھ میں پوری طرح نہیں آئے گی ، کیونکہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے اسی دوران محبت کی کہانی پر مبنی فلم کرنے کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پتہ نہیں اب وہ رومانوی فلم کریں یا نہ کریں۔
ان کے اس جواب پر وہاں موجود حاضرین نے شدید ردعمل دیا جس پر شاہ رخ خان نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’رومانوی فلمیں اب انڈسٹری کے جوان بچے کریں ‘۔
ویڈیو دیکھیں:
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہےکہ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی۔
اس فلم میں سپراسٹار شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایاتھا کہ انہیں فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے اسے ٹھکرا دیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایاکہ وہ مسلسل فلاپ فلموں کی وجہ سے اس فلم میں ’ ٹینا‘ کا مختصرکردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھیں ، تاہم انہیں آج بھی اس فلم کو چھوڑنے کا بہت افسوس ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
